ابراہیم حیدری میں نوجوان کی خودکشی

ابراہیم حیدری میں نوجوان کی خودکشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری کے علاقے میں ایک نوجوان نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری ایم عالم کالونی میں واقع ایک گھر میں پھندا لگی لاش کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچی اور معائنے کے بعد لاش کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی ، جہاں متوفی کی شناخت 19 سالہ سعید ولد نوشاد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گھر والوں کا کہنا ہے کہ سعید نے خودکشی کی ہے، تاہم خودکشی کی وجہ بتانے سے گریز کررہے ہیں۔ پولیس واقعہ کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں