انٹر کامرس اور آرٹس پرائیویٹ کے اسکروٹنی فارم آج سے وصول کئے جائینگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے اسکروٹنی فارم منگل (آج) سے 24فروری تک وصول کیے جائیں گے۔
اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کرانے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم بمع فیس درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل)کے بوتھ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ طلبا اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100 روپے فیس جمع کرا سکتے ہیں۔