وکلا سے حتمی دلائل طلب

وکلا سے حتمی دلائل طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں پارک کی زمین پر قبضہ اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق دائر درخواست پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کرلیے۔

بدھ کو جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب جمع کرا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے پارک اور سروس روڈ کی زمین پر قبضہ کیا گیا، اٹھارہ منزلہ رہائشی و کمرشل عمارت سے اہل علاقہ کے حقوق متاثر ہوں گے، رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں