تولیدی مسائل پرپری کانفرنس ورکشاپ

تولیدی مسائل پرپری کانفرنس ورکشاپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں مردوں کے تولیدی مسائل پر ’’پری کانفرنس ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیاگیا۔

جس میں ماہرین نے تولیدی مسائل کی وجوہات اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی دی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت شاہ نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ان پہلوئوں پر روشنی ڈالنا ہے جن میں مردوں کے تولیدی مسائل کے باعث ایک شادی شدہ جوڑا والدین بننے کا قاصر رہتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں