کلفٹن میں ترقیاتی کام نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت

کلفٹن میں ترقیاتی کام نہ کرنے  کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن کے ڈی اے اسکیم فائیو پر ترقیاتی کام نہ کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر درخواست گزار سے دلائل طلب کرلئے۔

 بدھ کوجسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کلفٹن کے ڈی اے اسکیم فائیو میں ترقیاتی کام نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 1983 میں لیز ہوئی مگر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے جا رہے، کے ڈی اے ، واٹر بورڈ کو زبانی کئی بار شکایات کر چکے ، واٹر بورڈ کو پانی فراہم کرنے اور کے ڈی اے کو ترقیاتی کام کرنے کا حکم دیا جائے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں