متبادل کمنٹری بکس میں آگ بھڑک اٹھی

متبادل کمنٹری بکس میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیون کے آغاز سے قبل تیاریوں کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے متبادل کمنٹری بکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

جس کی وجہ بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے تیسرے فلور پر واقع کمنٹری بکس کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹرز کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنانے کیلئے گراؤنڈ پر باؤنڈری لائن کے باہر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی تعمیر کے دوران واقعہ پیش آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں