لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ کے درمیان شراکت داری کامعاہدہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔
کراچی میں ٹچ می ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک عاطف رانا اور کوچ عاقب جاوید نے شرکت کی۔ جبکہ میڈی کیم کی جانب سے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والا، چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا، رمیز خلیل نینی تال والا، ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری،گروپ میڈیا منیجرجاوید اختر کیا نی، ڈائریکٹر زاہد حسین بھٹی اور ڈائریکٹر کمرشل رائے طاہر و دیگر نے شرکت کی۔
لاہور قلندر کے عاطف رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں سے بھی تعاون چاہتے ہیں اور اپنی بہترین حکمت عملی سے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ گروپ منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈی کیم گروپ ہمیشہ کرکٹ اور دوسرے اسپورٹس کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔