تشدد کے معاملے پر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

تشدد کے معاملے پر  ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی ادارہ امراض اطفال میں خواتین ڈاکٹروں پر تشدد کے معاملے پر ڈاکٹروں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

احتجاجی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اسپتال کے چوتھے فلور پر ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر آفرین کو تیمارداروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ،جس کے سبب واقعہ کے خلاف این آئی سی ایچ میں ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر نہیں کٹوائی ہے۔

ڈاکٹروں کا موقف ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا تھا جس کے بعد دھرنا جاری ہے۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر ناصر سڈل نے کہا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مریض بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں