روزنامہ دنیا کے رپورٹر افتخار بیگ زیر علاج
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی اور روزنامہ دنیا کراچی کے سینئر شو بز رپورٹر مرزا افتخار بیگ ڈاؤ میڈیکل اسپتال نزد صفورا (موسمیات) میں داخل ہیں۔
وہ تین روز قبل ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے موٹر سائیکل پھسلنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں، پلیٹی لیٹس کی کمی کی وجہ سے بدھ کو ان کا آپریشن نہیں ہوسکا۔ مرزا افتخار بیگ نے احباب سے دعائے صحت کی اپیل ہے۔