منگھو پیر میں تین روزہ اجتماع کا باقاعدہ آغاز

منگھو پیر میں تین روزہ  اجتماع کا باقاعدہ آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی تبلیغی جماعت کے منگھو پیر میں تین روزہ اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو بعد نماز عصر ہوگیا۔

اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ اجتماع کے پہلے روز جماعت کے بزرگ حاجی حشمت اور مولانا احمد بٹلہ نے بعد نماز عصر اور مغرب خطاب کیا، جبکہ دوسرے روز (آج) جماعت کے بزرگ نعیم شاہ، ڈاکٹر روح اللہ اور ضیا الحق ودیگر کا خطاب متوقع ہے۔

اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کے مطابق بیک وقت  5 ہزار سے زائد افراد کے وضو کرنے کے لئے 20 سے 30 مقامات پر وضو خانے بنائے گئے ہیں، ہزاروں رضا کار سیکیورٹی انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں شرکا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، 120 ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل اجتماع گاہ منگھو پیر یوسی 4 مائی گاڑی سے شروع ہو کر اورنگی ٹائون گلشن بہار تک پھیلی ہوئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں