حوالہ ہنڈی کے ملزمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیاں کرنے سے متعلق مقدمے میں گرفتار13ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے13گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔ ملزمان میں صادق علی، قلب عباس، حسین رضا سمیت دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے چار مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث13افراد گرفتار کیے ، ملزمان سے18ہزار امریکی ڈالر، دو کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔