ملیر کینٹ:گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ملیر کینٹ:گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ٹریفک پولیس کا افسر زخمی ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت24 سالہ ساجد ولد مختیار کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق متوفی ملیر کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

عزیز آباد کے علاقے گلشن شمیم نجی پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے 54 سالہ عبدالشکیل ولد محمد جمیل سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی لیاقت آباد کا رہائشی تھا۔ ائر پورٹ کے علاقے کالونی گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ عبد الکلیم عثمانی ولد عبد الستار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی ملیر کا رہائشی تھا۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ سولجر بازار کے علاقے میں کار کی ٹکر سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی وزیر زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔  زخمی افسر مزار قائد ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں