گورنر سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

گورنر سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں فٹبال کی بہتری کے لیے انگلش فٹبال لیجنڈ مائیکل اوون کا دورہ کرنا پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مائیکل اوون سے گورنر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مارٹن ڈاسن، جی ایس وی کے سی ای او زیب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی، آئی ٹی اور سیاحت سمیت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں