ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  جاں بحق نوجوان کی شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رات گئے کورنگی نمبر ڈیڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت کرلی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی ڈیڑھ نمبر چکرا گوٹھ کے قریب رات گئے ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا تھا، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30سالہ افضال ولد نور نبی کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول مکینک کے دکان پر موٹر سائیکل کی مرمت کرانے آیا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول سے ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں