توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

 توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پرانی سے نئی سبزی منڈی میں دکان الاٹ نہ کرنے پر چیئرمین و ایڈمنسٹریٹر کراچی مارکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔

 ہائیکورٹ میں پرانی سبزی منڈی سے نئی سبزی منڈی میں دکان الاٹ نہ کرنے سے متعلق چیئرمین و ایڈمنسٹریٹر کراچی مارکیٹ کمیٹی علی احمد جوکھیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود کئی برسوں سے دکان الاٹ نہیں کی جارہی۔ عدالت نے چیئرمین و ایڈمنسٹریٹر کراچی مارکیٹ کمیٹی کو نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت میں علی محمد جوکھیو کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں