سینئر صحافی نعیم ابرار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

 سینئر صحافی نعیم ابرار طویل  علالت کے بعد انتقال کر گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر رکن اور سینئر صحافی نعیم ابرار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔

وہ طویل عرصے تک ملک کے سب سے بڑے اردو کے اخبار سے منسلک رہنے کے علاوہ ہفت روزہ کے ایڈیٹر بھی رہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد الہدیٰ بلاک بی،نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی اور انہیں محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نعیم ابرار کے کئی شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں۔مرحوم وسیع مطالعے کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں