محکمہ اسپورٹس کے سیکریٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے محکمہ اسپورٹس کے سیکریٹری اختر عنایت بھرگڑی کو عہدے سے ہٹادیا ہے ۔
ان کی جگہ عبدالہادی کو سیکریٹری اسپورٹس تعینات کردیا گیا ہے۔ محکمہ اسپورٹس کے سیکریٹری اختر عنایت بھرگڑی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔