آتشزدگی کے دوران جھلس کر زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی

آتشزدگی کے دوران جھلس  کر زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن منصور نگرمیں گھر میں آتشزدگی کے دوران جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر گلی نمبر 2 میں گھر کے اندر گزشتہ شب آگ بھڑکنے سے جھلس کر زخمی ہونے والی 25 سا لہ نورین زوجہ ذیشان نے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں