سیاستدان قومی حکومت کی جانب آئیں، پاسبان

سیاستدان قومی حکومت کی  جانب آئیں، پاسبان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے ۔۔۔

کہ سیاستدان قومی حکومت کی جانب آئیں، ورنہ ملک ماضی کے تلخ تجربات کا شکار ہوسکتا ہے، پانچ سال کے لئے شعبہ جاتی ماہرین پر مشتمل قومی حکومت بنائی جائے، ماہرین کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے، قومی حکومت میں کرپشن میں ملوث کوئی سیاستدان شامل نہیں ہونا چاہیے، ورنہ قومی حکومت کے قیام کا مقصد فوت ہوجائے گا، قومی حکومت کا ایجنڈا پاکستانی شہریوں کے جانی و معاشی تحفظ کی اولین ترجیح، بلا امتیاز و شفاف احتساب، نئے انتظامی صوبوں کے قیام، نئے ڈیمز کی تعمیر، انتخابی اصلاحات اور شفاف مردم شماری جیسے نکات پر مشتمل ہو تو اسے بھرپور عوامی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں