کمشنر سے فرانس کے قونصل جنرل کی ملاقات

کمشنر سے فرانس کے  قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں فرانس کے قونصل جنرل Alexis Chahtahinsky نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

دونوں نے کراچی میں تعلیم اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے آپس میں رابطے اور تعاون بڑھانے کی کوششیں کر نے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر کراچی اور فرانس کے شہر مارسل کو سسٹر سٹی کا درجہ دینے پر غور کیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مارسل شہر اور کراچی دونوں شہروں کو سسٹر سسٹیز کا درجہ ملنے سے تعلیم کے مواقع بڑھیںگے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں