ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت سیمینار کا انعقاد

ڈاؤ یونیورسٹی کے تحت سیمینار کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل نے کہا ہے۔۔۔

 کہ ایکسرے فریکچر کے سوا دیگر بیماریوں کی تشخیص میں اتنا کارآمد نہیں رہا، ریڈیالوجی کے شعبے میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، پی ای ٹی اور ایچ آر سی ٹی اسکین کی جدت اور ترقی کے باعث بہت کم وقت میں اہم معلومات حاصل ہونے سے سیکڑوں قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’سیکریٹس آف ریڈیالوجی فار ای این ٹی ہیڈ اینڈ نیک سرجری‘‘ سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سول اسپتال کراچی کے اشتراک سے کیا تھا۔ سیمینار سے پروفیسر سلمان مطیع اللہ، ڈاکٹر فہد ہارون، ڈاکٹر راحیلہ عثمان نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں