ترقیاتی کاموں میں تعطل کا خدشہ

ترقیاتی کاموں میں تعطل کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی نے کہا ہے ۔۔۔

کہ شہر کراچی میں ورلڈ بینک (کلک پروگرام) کے تحت ہونے والے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہونے کے خدشات بڑھتے جارہے ہیں، ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ نے کلک فنڈ کا آڈٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ سندھ گورنمنٹ کے تحت لوکل فنڈ آڈٹ کے ڈائریکٹر وحید شیخ نے تمام لوکل فنڈز آڈیٹرزکو کلک پروگرام کے تحت ادائیگیوں سے روک دیا ہے اور مزید اقدامات کے لیے فنانس ڈپارٹمنٹ سے منظوری مانگی ہے۔ ذرائع کے مطابق پابندی کے بعد ضلع وسطی، شرقی، غربی اور ڈسٹرکٹ کونسل کو بلوں کی ادائیگیاں رک چکی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں