ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور پولیس کانسٹیبل معطل

ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور  پولیس کانسٹیبل معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پی آئی بی تھانے کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور پولیس کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق ایس ایچ او پی آئی بی سب انسپکٹر رضوان پٹیل، ہیڈ محرر اے ایس آئی محمد اشرف اور کانسٹیبل شفیق احمد کو معطل کر کے انہیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز ساؤتھ زون رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف شکایت پر انکوائری کا عمل بھی جاری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں