انتظامی نااہلی کے باعث کراچی کھنڈربن گیا، علامہ شبیر حسن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مر کزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے ۔۔۔
کہ حکمرانوں کی انتظامی نااہلی کے باعث پورے کراچی شہر نے کھنڈرکی شکل اختیار کر لی ہے، لوگوں کے معمولات زندگی اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ملک ڈوب رہا ہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ کے وسائل میں آٹھ سو گنا اضافہ کیا گیا، مگر سندھ کے عوام ماضی کی نسبت آج زیادہ تباہ حال ہیں، سندھ کے عوام کی مظلومیت اور محرومیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو یہ غم و غصہ ایک عوامی سیلاب کی شکل اختیار کرلے گا۔