شہر کو بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی،کے الیکٹرک

شہر کو بجلی کی فراہمی معمول  پر آگئی،کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق، کے الیکٹرک انتظامیہ اور نیشنل گرڈ حکام کی مسلسل کوششوں کی بدولت کراچی کے رہائشی، تجارتی اور صنعتی زونز، کے ڈبلیو ایس بی، واٹر پمپنگ اسٹیشنز، ائرپورٹ اور اہم اسپتالوں سمیت پورے شہر کو بجلی کی فراہمی منگل کی صبح معمول پر آگئی۔

پیر کی صبح نیشنل گرڈ نیٹ ورک میں فریکوئنسی گرنے کی وجہ سے ملک کے پاور نیٹ ورک کا ایک وسیع حصہ متاثر ہوا تھا، کے الیکٹرک کی ٹیموں نے ادارے کے 71 گرڈز پر مشتمل نیٹ ورک کے محفوظ ہونے کی تصدیق کر لینے کے فوراً بعد ہی بجلی کی بحالی کا عمل شروع کردیا تھا۔ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا تھا کہ میں وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بحالی کے عمل میں براہ راست رہنمائی کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں