کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی نوشہروفیروزسے مل گئی

 کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی نوشہروفیروزسے مل گئی

پڈعیدن(نمائندہ دنیا)پولیس کو دوران گشت قومی شاہراہ نوشہروفیروز کے قریب سے کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی جس کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔

لڑکی نے ہوش میں آنے پر پولیس کو اپنا نام نجمہ دختر ارسلان خاصخیلی بتایا۔لڑکی نے مزید بتایاکہ وہ سچل گوٹھ کراچی کی رہائشی ہے اور اسے ملزمان نے تقریباً ایک ماہ قبل کراچی سے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور بعدازاں نوشہروفیروز بائی پاس پر پھینک کر چلے گئے ۔ پولیس نے لڑکی کو سیشن کورٹ میں پیش کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں