پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر احتجاج

پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔۔۔

جبکہ نیشنل ہائی وے کے علاقے میں بڑھتے جرائم کے خلاف مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال عیسیٰ نگری میں مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرتے ہوئے سرشاہ سلیمان روڈ پر دھرنا دیدیا، جس کے باعث حسن اسکوائر اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔ نیشنل ہائی وے جوگی موڑ سندھی مسلم سوسائٹی کے سامنے مکینوں نے علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہائی وے پر دھرنا دیدیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں