آئی ٹی طلبا کیلئے اکتوبر سے پراجیکٹ شروع کررہے، تنزیلہ قمبرانی

آئی ٹی طلبا کیلئے اکتوبر سے پراجیکٹ شروع کررہے، تنزیلہ قمبرانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس تنزیلہ قمبرانی نے کہا ہے۔۔۔

 کہ سندھ حکومت آئی ٹی کے طلبا کیلئے اکتوبر سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کررہی ہے، پروگرام کے تحت ساڑھے چار ہزار طلبا کو مارکیٹ اور انڈسٹری سے جوڑا جائے گا۔ تنزیلہ قمبرانی نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی میں کمپیوٹر اور انجینئرنگ کے طلبا کے فائنل ایئر پراجیکٹ نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وی سی اور صدر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے مشیر خاص کو خوش آمدید کہا۔تنزیلہ قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جو بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی اورمعلومات رکھتے ہیں ان کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ سندھ حکومت کے پراجیکٹ سے مستفید ہوں، کراچی کے تما م اضلاع میں پروگرام شروع کیا جائے گا جو مفت ہوگا، پروگرام کا مقصد قابل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے تاکہ ان کی قابلیت بیرون ملک بھی کام آئے، اس سے ملک میں زرمبادلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت ذہین بچے ہیں، ان کو رہنمائی نہیں مل رہی، ان کی مدد کیلئے یہ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماجو میں طلبا کے پراجیکٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ماجو طلبا کو جدید تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہا کہ ہم ماجو کے طلبا کو حقیقی چیلنجز کے لئے تیار کررہے ہیں، طلبا کی اکثریت نے اپنا کاروبار شروع کرکے روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں