غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے سٹی کورٹ میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم باپ امیر جان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم امیر جان کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم امیر جان نے سٹی کورٹ میں فائرنگ کرکے اپنی بیٹی ہاجرہ کو قتل کردیا تھا ، ملزم کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔ ملزم سے تفتیش باقی ہے، استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم امیر جان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر واپس کر دیا تھا ۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں