مسلم دنیا میں جہل، توہم پرستی کااندھیراچھایاہوا،ڈاکٹرعطاالرحمن

مسلم دنیا میں جہل، توہم پرستی کااندھیراچھایاہوا،ڈاکٹرعطاالرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔۔

کہ مسلم دنیا میں جہل اور توہم پرستی کا اندھیرا چھایا ہوا ہے، مسلم ممالک کے کسی بھی سائنسی ادارے نے ابھی تک کوئی ایک نوبل پرائز حاصل نہیں کیا ہے،کامسیٹس کوچاہیے کہ وہ پالیسی سازی میں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کو خصوصی فوقیت دے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام منعقدہ کامسیٹس کی کوآرڈی نیٹنگ کونسل کے چوبیسویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ افتتاحی تقریب سے کامسیٹس کی کوآرڈی نیٹنگ کونسل کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اشرف شالان، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری، کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نفیس زکریا اور بین الاقوامی مرکز کی پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے بھی خطا ب کیا۔ پروفیسر خالد عراقی نے اجلاس کے شرکا کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حقیقی قومی ہیرو کو پہچاننے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر اقبال چودھری نے کہا کہ حالیہ علمی وبا میں دنیا کے ممالک کو سنگین صورتحال سے مقابلہ کرنے کے لیے ان کے اپنے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں