سویڈن واقعہ پر جماعت اسلامی کل سندھ بھرمیں احتجاج کریگی

سویڈن واقعہ پر جماعت اسلامی کل سندھ بھرمیں احتجاج کریگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے ۔۔۔

حرمتی کے واقعہ کی سخت مذمت اور اسے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات پر حملہ قرار دیتے ہوئے واقعہ کیخلاف کل (جمعہ کو) کراچی تا کشمور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ اسلاموفوبیا اور مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہے، سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی اس طرح کے واقعہ کی اطلاعات مغربی دنیا کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، پاکستان واقعہ کیخلاف بھرپور احتجاج اور سفیر کو طلب کرکے پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرے، او آئی سی کو بھی اس دلخراش واقعہ پر احتجاجی اجلاس اور آئندہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں اس طرح کے افسوس ناک واقعات کی سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ صوبائی امیر نے علماکرام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے جمعہ کے خطاب میں سویڈن واقعہ کی مذمت ،مغرب کی بوکھلاہٹ اور اسلام کی سربلندی پر اظہار خیال کریں۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف جمعہ کو بھرپور احتجاج کریں۔ علاوہ ازیں محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے مقامی صحافی نعیم ابرار کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں