وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ جی بی کے وزیر برائے سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری محمد علی قائد بھی موجود تھے، جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، زاہد علی اخونزادہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں جی بی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو گلگت بلتستان میں عوامی حکومتی اقدامات اور معاشی مسائل کی بابت مشکلات سے آگاہ کیا۔