چوبیس گھنٹے میں راہزنی کی 144وارداتیں

چوبیس گھنٹے میں راہزنی  کی 144وارداتیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

 وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 144 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 50موبائل،نقدی چھیننے،5  کار چوری، 4 موٹر سائیکلیں چھیننے اور85 چوری ہونے کی وارداتیں شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں