جامعۃ الشیخ یحییٰ المدنی میں سالانہ جلسے کا انعقاد

جامعۃ الشیخ یحییٰ المدنی  میں سالانہ جلسے کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعۃ الشیخ یحییٰ المدنی میں سالانہ جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں درس نظامی اور مختلف تخصصات کے 99 فضلائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔

 رئیس جامعہ مولانا محمد یوسف مدنی کی زیر صدارت ہونے والے پروگرام کے مہمان خصوصی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا قاری حنیف جالندھری تھے ۔ مولانا امداد اللہ یوسفزئی، مولانا احمد بنوری، القادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور معروف مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر ذیشان احمد، مفتی محمد امین ، مولانا فضل سبحان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں