جامعہ اسلامیہ کی ختم بخاری شریف کی تقریب

جامعہ اسلامیہ کی ختم بخاری  شریف کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا میں اللہ تعالیٰ سے محبت و عشق کے مراکز مدارس، مساجد اور خانقاہیں ہیں، دینی علوم حاصل کرنے والے معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور خود بھی علم حاصل کرنے کے بعد کسی روحانی شخصیت، شیخ کا دامن تھامیں، جو انہیں دنیا کے علوم میں کامیابی کے بعد آخرت میں بھی کامیابی دلائیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار مقررین نے جامعہ اسلامیہ کلفٹن کراچی کی ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مولانا خواجہ خلیل احمد، رئیس الجامعہ مفتی محمد محی الدین، شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، مولانا کمال الدین اور مفتی ابو ہریرہ محی الدین نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں