ریسرچ آج کی ضرورت ہے، پروفیسر سعید قریشی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں واقع ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں منعقدہ اورینٹیشن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ ریسرچ آج کی ضرورت ہے۔
ریسرچ کے میدان میں ہم اپنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر سارہ قاضی، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق، ڈاؤ ڈینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ارشد بھی موجود تھے۔