کورنگی میں ملک کا بڑا ادارہ امراض قلب قائم ہوگا، مرتضیٰ وہاب

کورنگی میں ملک کا بڑا ادارہ امراض قلب قائم ہوگا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی میں 1200 بیڈ کا ملک کا سب سے بڑا امراض قلب کا ادارہ قائم ہوگا۔۔

جس کا سنگ بنیاد آئندہ پیر کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے، گلستان جوہر میں فلائی اوور کا کام بھی مکمل ہوگیا، 23 مارچ کو اس کا افتتاح ہو گا، کچھ لوگوں کا ٹارگٹ ہے کہ یہاں مایوسی پھیلے، لیکن جان لیں وہ خود مایوس ہونگے، مثبت چیزوں کی نشاندہی ہونی چاہئے، مشکل حالات کے باوجود پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مثبت کام کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کو 2011 میں سندھ حکومت نے ٹیک اوور کیا تھا، کے آئی ایچ ڈی کو ٹیک اوور نہیں کرنے دیا گیا، منفی سیاست کی گئی، سندھ حکومت نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا وہ تکمیل کی طرف پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلوان گوٹھ میں اسٹارم واٹر ڈرین پر تیزی سے کام چل رہا ہے، لیاری میں چاکیواڑہ روڈ سندھ حکومت نے مکمل کرلیا، ٹینری روڈ لیاری کا کام مکمل کرلیا گیا، تمام مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مالی مشکلات کے باوجود پیپلز بس سروس کی سہولت شروع ہوئی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ حکومت ساڑھے چار ملین ڈالر کی سائبر نائف سہولت خریدنے جا رہی ہے، جناح اسپتال میں تین سائبر نائف کی سہولت ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں