ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کے تحت سیمینار

ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کے تحت سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کی جانب سے سالانہ بین الاقوامی یوم خواتین سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 چیئر پرسن پاکستان ویمنز فاؤنڈیشن فار پیس نرگس رحمن کا کہنا تھا کہ قومی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب خواتین کو مردوں کے برابر سماجی، اقتصادی اور معاشی مواقع میسر ہوں۔ تقریب میں ماہین رحمن ، مہناز دھاریجو، ناہید میمن ، سیمی کمال اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں