سکھربیراج کی تین نہریں ایک ماہ کیلئے بند

 سکھربیراج کی تین  نہریں ایک ماہ کیلئے بند

سکھر(نمائندہ دنیا) محکمہ آبپاشی نے سکھر بیراج پردریائے سندھ کے دائیں جانب سے نکلنے والی تین نہروں میں پانی کا بہائو ایک ماہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔

 اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی سکھر بیراج کے انچارج کنٹرول روم عبدالعزیز سومروکے مطابق نہریں یکم تا 30 اپریل بند رہیں گی ان میں دادو کینال، رائس کینال اور کیرتھر کینال شامل ہیں، تینوں کینالوں کے پانی پر کی فصلیں اگائی جا رہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں