ماڈل ٹرائل کورٹ کی پانچ مجرمان کو پھانسی،قید،جرمانے کی سزائیں

ماڈل ٹرائل کورٹ کی پانچ مجرمان کو پھانسی،قید،جرمانے کی سزائیں

میرپورخاص(بیوررپورٹ) میرپورخاص کی ماڈل ٹرائل کورٹ نے تین مجرمان نوید الزماں، چنگیز اور اکرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔۔۔

اسی مقدمے میں عدالت نے تینوں مجرمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں دس دس سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے الطاف اور محمد عامر نامی دو افراد کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ۔ ماڈل ٹرائل کورٹ نے ایک اور مقدمے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر غلام مصطفیٰ موریو کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،غلام مصطفی موریو سے سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا ،ماڈل ٹرائل کورٹ نے اولڈ میرپور تھانے کی حدود سے گرفتار مان سنگھ نامی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں