محفوظ موٹر سائیکل سواری کے موضوع پر سیمینار ختم

محفوظ موٹر سائیکل سواری کے موضوع پر سیمینار ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی کے زیر اہتمام محفوظ موٹر سائیکل سواری کے موضوع پر منعقد ہونے والے دو روزہ سیمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا ہے کہ طلبا کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ وہ ہمارا مستقبل ہیں، حادثات کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوتی ہے۔

 پالیسی سازی میں نوجوانوں کی نمائندگی نہیں ہوتی، اس لیے پالیسی بنانے والوں کو ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، ورنہ پالیسی کے ممکنہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بائیک رائیڈنگ سیمولیٹر سافٹ ویئر بھی لانچ کیا۔ یہ بائیک رائیڈنگ سیمولیٹر سرسید یونیورسٹی کو دے دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں