لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں یورولوجی یونٹ کا افتتاح

لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں یورولوجی یونٹ کا افتتاح

حیدر آباد(نمائندہ دُنیا)وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں یورولوجی یونٹ II کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اکرام دین اجن نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئے یونٹس بنا رہی ہے جس سے سندھ کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یورولوجی یونٹ II میں 24 بیڈ ز ہیں ،جس میں مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ گردے ، پیشاب اور مثانے کی پتھری کا علاج، یورولوجیکل کینسر، پروسٹیٹ کے مسائل، مردانہ بانجھ پن کا علاج کیا جائیگا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ایم ایس لیاقت یونیورسٹی اسپتال شاہد جونیجو، انچارج یورولوجی یونٹ II پروفیسر ذاکر حسین راجپر ودیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں