موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث افغان گینگ پکڑا گیا

موٹر سائیکل لفٹنگ میں  ملوث افغان گینگ پکڑا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہادر آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث افغان گینگ کو پکڑ لیا۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکلوں کو کھول کر پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے ۔۔

جبکہ ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے چھ عدد بورے،10 موٹر سائیکلوں کے رم، ٹائر اور دیگر سامان بھی ملا ہے ، ملزمان موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں