اہلسنّت وجماعت کے اتحاد کیلئے کوشاں ہیں،شاداب رضا

 اہلسنّت وجماعت کے اتحاد  کیلئے کوشاں ہیں،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں اہلسنّت وجماعت کے اتحاد کیلئے کوشاں ہیں،اہلسنت کے کھوئے تشخص کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ اتحاد کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا جائے ۔

سیاسی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک اہلسنّت کی تنظیمات سے رابطے تیز کرے گی اور عام انتخابات میں اتحاد کے ساتھ سامنے آئینگے ،ملک کو معاشی واقتصادی طورپرمستحکم بنانے اور پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،مہنگائی وبے روزگاری کے جن کو بوتل میں بند کرکے ملکی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں