ترک کمپنی آئندہ ماہ صدر سے صفائی ستھرائی شروع کریگی

 ترک کمپنی آئندہ ماہ صدر سے صفائی ستھرائی شروع کریگی

کراچی(اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنسیم الدین میرانی کی زیر صدارت اجلاس میں ترکیہ کمپنی آئسس (AYSiS) نے بریفنگ میں بتایا کہ وہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے ضلع جنوبی صدر زون سے صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کرے گی۔۔

۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ مائیکرومینجمنٹ کی طرز پر پلان ترتیب دیں،تاکہ صفائی کا کام زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے اور جو تلخ تجربات ہمیں سابقہ کمپنی کے ساتھ پیش آئے وہ دوبارہ نہ دہرائے جائیں۔ کمپنی نے بریفنگ میں بتایا کہ انہوں نے صفائی ستھرائی کے لئے جوحکمت عملی مرتب کی ہے اس میں گھر سے کچرا لینے کو ترجیح پر رکھا ہے ۔اس سلسلے میں وارڈ کی سطح پر عملہ تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کچرا کنڈیوں کے خاتمے کو یقینی بنائے گی، صدر زون کی 8یوسیز کے لیے 60 مشینریز اور 500سے زائد عملہ مختص کیا جائے گا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مزید ہدایات دیں کہ عوامی آگاہی مہم کاآغاز کریں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ ایک الگ ٹیم تشکیل دے جو صرف شہر کا گشت کرکے صورتحال کو مانیٹر کرے اورکچرا پھیلانے ، جلانے والے افراد کی نشاندہی کرے اور ان کے خلاف قانونی کارر وائی عمل میں لائے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب سومرو، کمپنی کے ڈائریکٹرسید ضیاالدین و دیگرموجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں