سنی تحریک کے قائدین کی کامیاب جنرل ورکرز اجلاس پر مبارکباد

 سنی تحریک کے قائدین کی کامیاب جنرل ورکرز اجلاس پر مبارکباد

کراچی(این این آئی) پاکستان سنی تحریک کے صدرثروت اعجاز قادری سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے کامیاب جنرل ورکرز اجلاس منعقد کرنے پر ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکبادپیش کی۔

ثروت قادری کا کہنا کہ اب ہم سب کو ایک جسم ایک جان بن کر امت مسلمہ اور مسلک اہلسنت کے لیے کام کرنا ہوگا۔سازشی عناصر کی جانب سے جو غلط فہمیاں اور انتشار پھیلایا گیا تھا وہ سب خاک میں مل چکا ہے ۔دہشت گردی پھیلانا ، صحابہ کرام اور بزرگان دین کی شان میں گستاخیاں کرنا  بیرون ممالک کے ایجنٹوں کے مشن کا حصہ ہے ۔بلال سلیم قادری نے کہا کہ علمائے مشائخ و عوام اہلسنت خدمت انسانیت کے لیے سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں