گورنرنے غازی تندور کا افتتاح کردیا،روٹی 2روپے کی ہوگی

گورنرنے غازی تندور کا افتتاح کردیا،روٹی 2روپے کی ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر،ایجنسیاں) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب غازی تندور کا افتتاح کردیا۔ تندور سے عوام کو 2 روپے میں روٹی دستیاب ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

آئی ٹی کورسز کے ایڈمٹ کارڈ کا اجراء شروع کردیا گیا ہے ،ان کورسز کے ذریعہ 50 ہزار طالب علموں کو آئی ٹی جدید ترین کورسز گورنر ہاؤس میں پڑھائے جائیں گے ۔ گورنرہاؤس میں مارکی تیار ہوچکی ہے ، کمپیوٹرز بھی لگوادیئے گئے ہیں،ان تمام اقدامات پر کسی بھی طرح کے سرکاری فنڈز استعمال نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں اس طرح کے 48 تندور کی جگہ لی لی گئی ہے ، 4 مزید تندور وں کا جلد افتتاح کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کرنے سے خوشی ملتی ہے ،چاہئے کوئی کچھ بھی کہے عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیااور راشن بیگز کے حصول کے لئے آئے ہوئے افراد سے ملاقات کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ دولاکھ کے قریب افراد کو راشن بیگز دئیے جاچکے ہیں،یونٹی فوڈز اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی غریب افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے تاکہ ان کی خوشیاں خراب نہ ہو سکیں اسی طرح عید الاضحی کے ایام میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے ۔ان راشن بیگز میں ایک خاندان کے لئے مہینہ بھر کے لئے کھانے کا سامان ہوتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں