پرامن احتجاج ہرکسی کا آئینی حق ہے ،ثروت اعجاز قادری

پرامن احتجاج ہرکسی کا آئینی حق ہے ،ثروت اعجاز قادری

کراچی(این این آئی)صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ سیاست میں شدت پسندی کرنے والا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،شر پسند عناصر ہی ملک کا امن تباہ کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔۔

مینڈیٹ چوری یا دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ، یہاں سب کو آئینی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کھل کر سکتا ہے اور ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے کچھ رول اینڈ ریگولیشن کو بھی فالو کرنا چاہیے ،اگر کسی کو الیکشن کے رزلٹ پر اعتراض ہے تو وہ اپنی درخواست متعلقہ محکمے یا اعلیٰ عدلیہ تک پہنچائے ،انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اعلی عدلیہ اچھا اور بہتر فیصلہ کرے گی،شہر کا امن خراب کرنے والے کبھی بھی قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے ہیں،احتجاج کیا جائے مگر املاک کا نقصان کیے بغیر احتجاج کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ پوری قوم اپنے اداروں اور اپنی سیکیورٹی فورسز کی شکر گزار ہے کہ پر امن انداز میں الیکشن کے انعقاد کا عمل پورا کیا،سلام ہے ہماری سیکیورٹی فورسز پر کہ انہوں نے کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے فرائض انجام دیے ،الیکشن میں گنتی غلط ہونے یا رزلٹ میں تبدیلی کیے جانے کے الزامات ہمیشہ سے ہارنے والے کی جانب سے لگائے جاتے ہیں،ہم سب کو اپنا دل بڑا کر کے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں