مرکزی مسلم لیگ کا روزگار سہولت پروگرام کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کا روزگار سہولت پروگرام کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے روزگار سہولت پروگرام کا اعلان ۔روز گار سہولت پروگرام کے پہلے مرحلے میں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشے آسان اقساط پر بلاسوداور فیکٹری قیمت پر فراہم کیے جائیں گے ۔

جلد پہلی تقریب میں بائیک و رکشہ لوگوں کے حوالے کریں گے ۔روزگارسہولت پروگرام کے متعلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی سے ہر شخص پریشانی کا شکارہے ۔ سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران نوجوانوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر اقتدار میں آنے کے بعد بھول جاتے ہیں ۔ کمرتوڑمہنگائی اور بے روزگاری سے عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم اور جرائم میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔غربت تنگدستی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر موت کو گلے لگانے کے واقعات حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ۔ اس روزگار سہولت پروگرام کے تحت بے روزگار نوجوان باعزت روزگار شروع کرنے کے قابل ہوں گے ۔لوگوں کو خود کفیل بنانے کے لئے رکشہ، موٹر بائیک آسان اقساط پر بلاسود فیکٹری کی قیمت پر فراہم کی جائیں گی ۔ تاکہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنے لئے باعزت روزگار کا بندو بست کر سکیں۔روزگار سہولت پروگرام کے سلسلے میں شہریوں کی درخواستیں لینا شروع کردی ہیں۔خواہشمندحضرات شاہراہ فیصل،پلاٹ 18ڈی نزد بخشی ٹاور پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاؤس سے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں