فنی خدمات پر ناپا کی طلعت حسین کو اعزازی یادگار شیلڈ

فنی خدمات پر ناپا کی طلعت حسین کو اعزازی یادگار شیلڈ

کراچی(آن لائن) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) نے اپنے سابق فیکلٹی رکن اورناموراداکار و صداکار طلعت حسین کو فن اداکاری اوراس کی تعلیم وترویج میں کے اعتراف میں اعزازی یادگار شیلڈ پیش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ناپا کے سی ای او جنید زبیری اور بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین سید جاوید اقبال نے طلعت حسین کے گھر جاکر انہیں شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر سید جاوید اقبال نے طلعت حسین کی ریڈیو، ٹیلی وڑن، فلم اورخاص کر تھیٹر میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلعت اس نسل کے ان چند نمائندوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے بڑی نفاست سے اداکاری کے ہر شعبے میں شائقین کو اپنے سحر میں رکھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں